آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے لیے ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا

آئرلینڈ (سپورٹس ورلڈ نیوز) آئرلینڈ نے پاکستان کے خلاف کھیلے جانے والے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے لیے ولیم پورٹر فیلڈ کی قیادت میں 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے 11مئی سے شروع ہونے والے تاریخ ساز میچ کے لیے 14 رکنی مضبوط سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں جیک ٹریکٹر، سمی سنگھ اور بیری میک کارتھی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ٹیم کی قیادت ولیم پورٹر فیلڈ کریں گے جنہوں نے آئرلینڈ کو عالمی سطح پر منوانے اور ٹیسٹ سٹیٹس دلوانے میں اہم کردار ادا کیا جبکہ پاکستان کے خلاف اوبرائن برادرز پر مشتمل تجربہ کار جوڑی کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہو گا۔آئرش سکواڈ میں کپتان ولیم پورٹر فیلڈ کے ساتھ ساتھ اینڈریو بلبرنی، ایڈ جوائس، ٹائرون کین، اینڈی میک برائن، ٹم مرتاغ، کیون اوبرائن، نیل اوبرائن، بوائڈ رینکن، نیتھن سمتھ، پال اسٹرکنگ، جیمز شینن، سٹورٹ تھامسن اور وکٹ کیپر گیری ولسن شامل ہیں۔ ضرور پڑھیں:148جتنا بڑا تمہارا بازو ہے اتنا ہی بڑا تمہارا۔۔۔147 پریانکا چوپڑا نے 146 دی راک145 کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایسے 146راز145 سے پردہ اٹھا دیا کہ بھارتی دنگ رہ گئے، پریانکا نے سب کو 146ہلا145 کر رکھ دیا
آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے بعد قومی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ جائے گی جہاں پہلا ٹیسٹ 24مئی سے لارڈز جبکہ ہیڈنگلے یکم جون سے دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔