آئی جی خورشید عالم انٹر ریجنل ٹینس، ثاقب عمر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور( سپورٹس رپورٹر)آئی جی خورشید عالم انٹر ریجنل ٹینس، ثاقب عمر نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آئی جی خورشید عالم خان میموریل انٹر ریجنل خیبرپختونخوا ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں گزشتہ روز ہونیوالے مقابلوں میں مین سنگل کیٹگری میں ان سیڈیڈ ثاقب عمرنے سیڈ نمبر تھری شاہین محمود کو اپ سیٹ شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس موقع پر خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر آیاز خلیل ، ڈیوس کپرانٹر نیشنل کھلاڑی جہانزیب خان کوچ رومان گل سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔ صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری آئی جی خورشید عالم خان میموریل انٹر ریجنل ٹینس ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مین سنگل کیٹگریز میں شعیب خان نے اسداﷲ کو تین چھ ، سات پانچ، چھ تین سے شکست دی، برکت اﷲ نے فرحان اﷲ کو چھ ایک چھ دو سے ہرایا،ان سیڈیڈ ثاقب عمر نے سیڈ نمبر تھری شاہین محمود کو سات چھ، چار چھ، چھ چار سے اپ سیٹ کیا، مبارک شاہ نے اکرام اﷲ کو چھ چار ،چھ تین سے ہرایا جبکہ ثاقب نے نعمان احمد کو چھ دو چھ چار سے ہراکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

follow us on facebook       https://www.facebook.com/sportsworldpk1