آدووال (کھاریاں) سپورٹس پلس اور اتھلیٹکس فیڈریشن کے اشتراک سے سالانہ ریس اتوار کو ہوگی۔ دس کلو میٹر ریس میں تین کیٹگریز میں مقابلے ہونگے

گجرات (سپورٹس ورلڈ نیوز) ضلع گجرات کے گاوں آدووال (ڈنگہ روڈ کھاریاں)میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سالانہ کلینڈر کا حصہ دس کلو میٹر ریس کا اعلان کردیا گیا ہے، ریس اپنی روایت کے مطابق نومبر کی دوسری اتوار کوآدووال میں منعقد کی جائے گی۔جسکی نگرانی پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے ٹیکنیکل آفیشلز کریں گے ۔پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق چھ سال سے اے ایف پی کے سالانہ کلینڈر کا حصہ اس ریس جس میں مقامی سکولوں کولجوں کے طلباء اورنوجوانوں کے علاوہ ملک کے مختلیف حصوں سے آئے ہوئے نوجوان حصہ لیتے ہیں اسبار بھی تین مختلیف کیٹگریز میں ریس منعقد کی جائے گی۔ جن میں اوپن میٹ ریس۔ڈیپارٹمینٹل پلئیرز ریس اور پراونشل پلئیرز ریس شامل ہیں ۔ دووال سپورٹس پلس کی جانب سے ہر کیٹگری کے لئے علیہدہ علیہدہ سے پرائس منی کا اعلان کیا گیا ہے اوپن میٹ کیٹگری کے فاتح کو دس ہزار اور رنز اپ کو سات ہزار روپے۔ انٹر ڈیپارٹمینٹل کیٹگری میں پہلی پوزیشن پر آنے والے اتھلیٹ کو چھ ہزار ۔دوسری پوزیشن والے کو چا ہزار۔تیسری پوزیشن والے کو تین ہزار اور چوتھی پوزیشن والے کو دو ہزار۔ اسی طرح انڑت پراونشل کیٹگری میں پہلی پوزیشن پر آنے والے اتھلیٹ کو چھ ہزار ۔دوسری پوزیشن والے کو چا ہزار۔تیسری پوزیشن والے کو تین ہزار اور چوتھی پوزیشن والے کو دو ہزار کیش پرائزز دئے جائیں گے۔

Back t