آر کے ایس تائیکوانڈو اکیڈمی حیدر آباد کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن کے سلسلے میں منتخب پلیئرز کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی.

حیدرآباد(اسپورٹس ورلڈ نیوز) آر کے ایس تائیکوانڈو اکیڈمی حیدرآباد کے زیر اہتمام نیشنل جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن کے سلسلے میں پلیئرز کو تقسیم تائکوانڈو یونیفارم و ٹریک سوٹ کی پروقار تقریب منعقد ہوئی.مزکورہ تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے ندیم احمد صدیقی تھے.انکے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ یونیورسٹی مختیار بھٹی,سوشل ورکر سیما پاشا,سابق سٹی ناظم حیدرآباد عبدالجبار ,ڈسٹرکٹ ممبر ایم کیو ایم نعیم,آر کے ایس تائیکوانڈو اکیڈمی کے سیکریٹری عبدالرحیم موجود تھے.اس موقع پر مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں نے اسلام آباد میں ہونے والی نیشنل جونیئر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کیلئے منتخب پلیئرز میں یونیفارم و ٹریک سوٹ تقسیم کئے.مہمان خصوصی ایم پی اے ندیم احمد صدیقی نے تمام منتخب پلیئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری خوش نصیبی ہے کہ سندھ جونیئر تائیکوانڈو ٹیم کیلئے حیدر آباد سے پلیئرز سیلیکٹ ہوئے ہیں انشاء اللہ یہی پلیئر مستقبل میں پاکستان کا نام اونچا کریں گے.بعد ازاں آر کے ایس تائیکوانڈو اکیڈمی کے سیکریٹری و ہیڈ کوچ عبدالرحیم نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور منتخب پلیئرز کو اکیڈمی کی طرف سے مبارکباد پیش کی.