آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پرسوں ہفتہ سے شرو ع ہوگا

ایڈیلیڈ (سپورٹس ورلڈ نیوز) آسٹریلیا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پرسوں ہفتہ سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ برسبین میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز نے 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ، چوتھا 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔