آسٹریلیا میں غائب ہونیوالے کھلاڑیوں کا پی ایس ایف سے کوئی تعلق نہیں :سیکرٹری عامر نواز

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آسٹریلیا میں غائب ہونیوالے سکواش پلیئرز کا فیڈریشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں وہ جعلی کاغذات پر آسٹریلیا گئے جس کی تحقیقات ایف آئی اے اپنے طور پر کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ایف آئی اے اور آسٹریلین ہائی کمیشن کو ہم نے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہوا ہے۔ یہ بات سیکرٹری پاکستان سکواش فیڈریشن گروپ کیپٹن عامر نواز نے گزشتہروز سپورٹس ورلڈ پی کے ڈاٹ کام کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے بتایا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ یہ لڑکے جعلسازی کرکے ویزہ حاصل کرکے آسٹریلیا گئے تھے ۔ پی ایس ایف کا ان کے وہاں جانے اور غائب ہو جانے سے کوئی تعلق نہ تھا اور نہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری پی ایس ایف نے بتایا کہ یو ایس اوپن میں شرکت کیلئے پاکستانی جونیئر پلیئرز کل امریکہ روانہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں اکیڈیمز کے قیام کے پراجیکٹ پر کام جاری ہے اور کراچی اکیڈمی کیلئے سابق عالمی نمبرون جہانگیر خان اپنی نگرانی میں تیاری کروا رہے ہی اور انشاء اللہ آپ جلد اس کے باقاعدہ افتتاح کی خوشخبری بھی سن لیں گے۔