آف سپنر ورتیک چیٹر جی نے بغیر کوئی رن دیئے 6کھلاڑی پوویلین واپس بھیجنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دے ڈالا

کولکتہ(سپورٹس ورلڈ نیوز) بھارتی ریاست بنگال سے تعلق رکھنے والے آف سپنر ورتیک چیٹر جی نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے زیر انتظام کھیلے گئے ایک میچ میں بغیر کوئی رن دیئے 6کھلاڑی پوویلین واپس بھیجنے کا منفرد کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے۔ کولکتہ کے دیش بندھو پارک میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف کے زیر اہتمام کھیلے گئے میچ میں بھوانی کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے محمڈن سپورٹنگ اپنے پہلے اوور کی پہلی ، تیسری اور 5ویں گیند پر وکٹیں لیں ، پھر اپنے دوسرے اوور کی پہلی اور آخری گیند پر دو مخالف کھلاڑیوں کو پوویلین بھیجا اور پھر تیسرے اوور کی دوسری گیند پر وکٹ لیکر منفرد کارنامہ سرانجام کیا ،چیٹر جی نے اپنے 2.2اوور ز میں بغیر کوئی رن دیئے 6شکار کیے ،ان کی اس شاندار پرفارمنس کی بدولت محمڈن سپورٹنگ کلب کی ٹیم بھوانی کلب کے 290رنز کے جواب میں محض 37رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔23سالہ ورتیک چیٹرجی بیٹنگ آل راؤنڈر بننے کے خواہاں ہیں اور لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر بیٹنگ اور سابق برطانوی آف سپنر گریم سوان باؤلنگ میں ان کے آئیڈیل ہیں۔چیٹرجی ایک وکٹ کے فرق سے مشرقی بنگال کے سابق میڈیم فاسٹ باؤلر سندر گھوش کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہے جنہوں نے 1963ء4 میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے فرسٹ ڈویڑن ناک آؤٹ میچ میں ڈیف اینڈ ڈمب کے خلاف بغیر کوئی رن دیئے 7وکٹیں لی تھیں۔