بلوچستان ویٹ لفٹنگ چیمئین شپ میں صوبائی دارلحکومت کو ئٹہ میں شروع ہو گئی، 72 کلو ویٹ کیٹگری میں حاجی عبداللہ اور 100کلو ویٹ کیٹگری میں وقاربخش نے گولڈ میدل اپنے نام کر لئے

کو ئٹہ (سپورٹس ورلڈ نیوز ۔ حاجی عبدالصمدخان اچکزئی) بلوچستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی 45 ویں آل بلوچستان ویٹ لفٹنگ چیمئین شپ میں آج صوبائی دارلحکومت کو ئٹہ میں شروع ہو گئی ۔ چیمپئین شپ میں آج ہونے والے 72کلو گرام اور100کلو گرام ویٹ کیٹگری میں مقابلے ہوئے۔ آج ہونے والا پہلا مقابلہ 72کلو گرام ویٹ کیٹگری میں تھا جس میں حاجی عبداللہ نے گولڈ۔محمد نور نے سلور اور عبدل رزاق نے براون پیل اپنے نام کیا ۔

آج ہونے والے دوسرے مقابلے میں جو کہ100 کلو گرام ویٹ کیٹگری میں ہواوقار بخش نے گولڈ میدل۔داود رزاق نے سلور میڈل اور محمد آصف نے براون میڈل اپنے نام کر لیا۔ ان ایونٹس کی موقع پر مہمان خصوصی ممتا ز ماہر قانون عبدالودود خان ایڈوکیٹ۔ سیکر ٹری پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن خضر حیات۔ڈاکٹر فرحان یوسفزئی اور بلوچستان ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد ابراہیم خان خلجی تھے۔

 

fallow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1