آل تحصیل کاٹلنگ ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پختون کلب کاٹلنگ نے چاروکٹ سے جیت لیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) تحصیل کاٹلنگ میں کھیلا گیا دوسراآل تحصیل کاٹلنگ ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پختون کلب کاٹلنگ نے چاروکٹ سے جیت لیافائنل میں ڈی سی اے کاٹلنگ کوشکست کاسامناکرناپڑا۔سجادٹرانسپورٹ کمپنی دوبئی کے تعاون سے کھیلے گئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پرکمشنر صوابی متعصم باللہ بادشاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے علاوہ سیا سی رہنماپی کے 29عدنان خان،تحصیل کاٹلنگ عبدالجلال ،کوچ عارف خان ،دیگرعلاقہ ناظمین وکونسلرزاوروتماشیوں کی ایک کثیرتعداد بھی اس موقع پرموجود تھیں۔ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے ڈی سی اے کاٹلنگ نے مقررہ اٹھارہ اوورز میں148رنز بنائے مقصود30افتخار23اورعلی عامرنے 18رنزکی اننگزکھیلی پختوں کلب کی طرف سے احتشام ،سجاد نے دودووکٹیں حاصل کی جواب میں قومی انڈر19کرکٹ ٹیم کے نوجوان ابھرتے ہوئے بلے باز عارف شاہ کی زبردست بیٹنگ کے باعث فاتح پختون کلب کاٹلنگ نے مطلوبہ ہدف ایک اوورقبل حاصل کرلیا عارف شاہ نے تین چھکوں کی مدد سے63مجتبی نے 43رنز کی قابل ذکراننگزکھیلی ڈی سی اے کاٹلنگ جانب سے لیاقت،اعجاز اورمقصود نے دودوکھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔تقسیم انعامات کی تقریب سیکمشنر صوابی متعصم باللہ بادشاہ،سجاداحمد،29عدنان خان،تحصیل کاٹلنگ عبدالجلال ،کوچ عارف خان نے ایونٹ کے شاندارانعقاد پرآرگنائزنگ کمیٹی ،کھلاڑیوں کودلی مبارک باد پیش کی اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے حصول پربھی نوجوانوں پرزور ڈالا اورکہاکہ دونوں شعبے پرتوجہ ملک وحالات کی اہم ضرورت ہیں ۔ٹورنامنٹ آرگنائزر اخترزمان کے مطابق دوسراآل تحصیل کاٹلنگ ہارڈبال کرکٹ ٹورنامنٹ لیگ کی نبیادپرکھیلاگیا دوماہ تک گورنمنٹ ڈگری کالج گراونڈ کاٹلنگ پرجاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں تحصیل کے تیس کلبوں نے حصہ لیااورانہوں نے مثالی ڈسپلن کابھی مظاہرہ کیا۔