آل سندھ بلوچستان محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ  غازی عباس جیکب آباد نے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا 

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈسٹرکٹ فٹبا ل ایسوسی ایشن خیر پور کے زیر اہتمامِ، سندھ اسپورٹس یوتھ افیئزڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ممتاز گراؤنڈ میں جاری آل سندھ بلوچستان محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں غازی عباس جیکب آباد نے کوئٹہ کلب کوئٹہ کو پنالٹی ککس میں 4-3سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ، مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہوا ، دونوں ٹیموں کے درمیان سخت اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا ، فاتح ٹیم کے جانب سے شاہد نے 21ویں منٹ میں گول اسکور کیا وقفے تک فاتح ٹیم کو 1-0سے برتری حاصل رہی ،دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا اور شائقین فٹبال سے خوب داد وصول کی ، کوئٹہ کی ٹیم نے کھیل کے دوسرے ہاف میں سنبھل کر کھیلنا شروع کیا اسی طرح فاتح ٹیم کے گول پر کئی خطرناک حملے کئے اور کئی یقینی گول کرنے کے مواقع بھی ظائع کئے ،حبیب اللہ نے 71ویں منٹ میں خوبصورت گول کرکے کوئٹہ کو 1-1سے ہم پھلہ بنا دیا ،میچ کا اختتام 1-1گول کے برابری پر ہوا میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں غازی عباس جیکب آباد نے 4-3سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ، فائنل ڈسٹرکٹ خیرپور ریڈ اور غازی عباس جیکب آباد کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ ریفریز سید حیدر علی شاھ ، امجد علی مغل ،سلیم آرائین ، ارشاد علی شاھ میچ کمشنر عبدالحمید خان او رمیڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے