آل سندھ بلوچستان محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ , غازی عباس جیکب آباد نے ڈسٹرکٹ خیرپور ریڈ کو 4-0 سے شکست دے کرفاتح ٹرافی اپنے نام کرلی   

کراچی( اسپورٹس ورلڈ نیوز) ڈسٹرکٹ فٹبا ل ایسوسی ایشن خیر پور کے زیر اہتمامِ، سندھ اسپورٹس یوتھ افیئزڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ممتاز گراؤنڈ میں جاری آل سندھ بلوچستان محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں غازی عباس جیکب آباد نے ڈسٹرکٹ خیرپور ریڈ کو 4-0 سے شکست دے کرفاتح ٹرافی اپنے نام کرلی ، فائنل میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر صفدر میرانی اور چیف میونسپل آفیسر محمد علی جتوئی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، واحد بخش نے دو محمد علی سینئر اور باسط علی نے ایک ایک گول اسکور کیا ، فاتح ٹیم نے میزبان ٹیم کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ، واحد بخش نے 10ویں اور 35ویں منٹ میں دو گول اسکور کرکے وقفے سے قبل اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرلیا ، فاتح ٹیم کے کوچ سہراب کھوسو کی بہترین پلاننگ پر ٹیم نے کھیل کے دوسرے ہاف میں مزید شاندار کارکردگی دکھائی اسی طرح محمد علی نے 63ویں اور باسط علی نے 76ویں منٹ میں ایک ایک گول کرکے ڈسٹرکٹ خیرپورریڈ کو 4-0سے شکست دے کر فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی ،فائنل کے موقع پر شائقین فٹبال کی ایک کثیر تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی اس کے علاوہ کندھ کوٹ ،جیکب آباد ،لاڑکانہ، سکھر اورڈسٹرکٹ خیرپور کے عہدیداراں ، جاوید علی سومرو ، حسن رضا آرائین ، عبدالمحمید خان ، علی مدد شاھ ، مجاہد حسین ایڈوکیٹ ،عید محمد جمالی بھی موجود تھے ، ٹورنامنٹ کمیٹی نے مہمان خاص کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرکیں پیش کی آخر میں مہمان خصوصی نے شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر ٹورنامنٹ کمیٹی کو مبارک باد پیش کی ۔ ریفریز سید حیدر علی شاھ ، امجد علی مغل ،سلیم آرائین ، ارشاد علی شاھ میچ کمشنر عبدالحمید خان او رمیڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے