آل ملیر امام بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں اظہر اسپورٹس کی ینگ نورانی کاٹھور کے خلاف شاندار فتح  ینگ نورانی کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے مات

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) بلوچ یونین فٹ بال کلب غریب آباد ضلع ملیر کے زیر اہتمام جاری “آل ملیر امام بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں کھیلے گئے اہم میچ میں اظہر اسپورٹس نے ینگ نورانی کاٹھور کو سخت اور کانٹے دار مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ،کھیلے کے پہلے ہاف میں اظہر اسپورٹس کو 2-0سے برتری حاصل تھی ان کے نوجوان کھلاڑیوں دلمراد اور عمران نے خوبصورت گول اسکور کئے تاہم کھیل کے دوسرے ہاف میں ینگ نورانی کاٹھور کی ٹیم نے کھیل میں بہتری لائی اور اُن کے کھلاڑی آصف نے گول اسکور کرکے مقابلہ 2-1کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء ماما غلام اکبر اور آغا کریم خان کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر طاہر بلوچ ،گل محمد لاسی ،شفیع بلوچ ،کیپٹن محمد علی ،علی خان ،وسیم چھوٹو و دیگر موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی ماما غلام اکبر نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو شاندار ایونٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا اس میچ میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،احمد میاں اور علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر حمید اللہ بلوچ تھے ۔