آل ملیر امام بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ :اظہر اسپورٹس نے فائنل کے لئے کولیفائی کرلیا ٹورنامنٹ کا گرینڈ فائنل 5نومبر2017 بروز اتوار کھیلا جائیگا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) بلوچ یونین فٹ بال کلب غریب آباد ضلع ملیر کے زیر اہتمام جاری آل ملیر امام بخش یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے میں اظہر اسپورٹس فٹ بال کلب نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت مد مقابل مضبوط حریف ملیر ریڈ فٹ بال کلب کو 3-1سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔فاتح کلب کی جانب سے عتیق نے 2جبکہ وحید نے 1گول اسکور کئے ملیر ریڈ کی جانب سے واحد گول حفیظ نے کیا میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھر پور داد دی ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی یونین کمیٹی12ضلع ملیر کے چیئر مین پیر صدیق شاہ اور وائس چیئر مین لیاقت علی بلوچ کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر سمیر بلوچ ،حبیب جلبانی ،پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے رہنماء آغا کریم خان ،شفیع بلوچ ،ابراہیم مانڈرہ ،گل محمد لاسی ،نواز مانڈرہ ،علی خان و دیگر موجود تھے اس موقع پر یوسی چیئر مین پیر صدیق شاہ نے کہاکہ بہت جلد اس گراؤنڈ کی چار دیواری تعمیر کی جائیگی انہوں نے منتظمین کو شاندار ایونٹ کی انعقاد پر مبارکباد اور اپنی جانب سے بھر پور تعاؤن کا یقین دلا یا۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،محمد خان پٹیل اور علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبداللہ بلوچ تھے ۔