سوئمنگ : آل پاکستان 12ویں میکڈونلڈز انٹر سکول ایج گروپ چیمپئن شپ کا انعقاد 200میٹر میں احتشام بٹ اور 100میٹر فری سٹائل محمد مبشر نمبر پر رہے

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں آل پاکستان 12ویں میکڈونلڈ ز انٹر سکول ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے، چیمپئن سپ میں 200میٹرآئی ایم کے مقابلے میں احتشام بٹ نے پہلی، وسیم خان نے دوسری اور محمد مبشر نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 100میٹر فری سٹائل کے مقابلے میں محمد مبشر پہلے، حیدر بطور اور تیمور شہزاد بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے، 100میٹر بٹر فلائی میں وسیم خان، احتشام بٹ اور احمد قریشی نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لی، 50میٹر بیک سٹروک میں محمدبابر، رابیل اسحاق نے کامیابی حاصل کی، 50فری سٹائل کے مقابلے میں میکال فیصل، دانیال غلام نبی اور حمزہ آصف نے کامیابی حاصل کی، 100میٹر بیک سٹروک میں تیمور شہزاد، محمد مبشر اور عبدالرحمٰن کامیاب رہے، 50میٹر بریسٹ سٹروک میں دانیال غلام نبی ،اسفندیاراور حمزہ آصف نے کامیابی حاصل کی، تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل ایچ سن کالج ایم اے تھن فون تھے۔