آل کراچی حشمت اللہ خان لودھی انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ ،آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر منگل 2سیمی فائنلز اور 4فائنلز بدھ کو کھیلے جائینگے

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے جاری آل کراچی حشمت اللہ خان لودھی انٹر اسکول باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے 2سیمی فائنل جو کہ کراچی کے حالات کی وجہ سے ملتوی کردیئے گئے تھے ۔کل مورخہ 6نومبر2018 بروز منگل کو آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر کھیلے جائینگے جبکہ ٹورنامنٹ کے چاروں فائنلز 7نومبرکو 2بجے دن شروع ہونگے اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی مہمان خصوصی ہونگے جو کہ فاتح اور رنر اپ ٹیم کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی و کیش انعامات تقسیم کرینگے ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ و انٹر نیشنل باسکٹ بال پلیئر عبدالناصر نے اعلان کیا ہے کہ اس موقع پر 143بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن محمد ارشد ،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان ،سرپرست خالد جمیل شمسی ،شاہدہ پرون ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق ،نیشنل بنک کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان کو باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں خدمات پر حشمت اللہ خان لودھی حسن کارکردگی ایوارڈ ز دیئے جائینگے ۔