آل کراچی رمضان المبارک غلام محمد یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل صاحبداد محمڈن نے اپنے نام کرلیا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کالونی اسپورٹس کلب ملیر کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری آل کراچی رمضان المبارک غلام محمد یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ سیون سائیڈ کے فائنل میں صاحبداد محمڈن ملیر نے مد مقابل آزاد الیون میمن گوٹھ کو 3-1کے مارجن سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔فاتح ٹیم صاحبداد محمڈن کی جانب سے جلال ،فہیم اور علی با با نے گول اسکور کئے جبکہ آزاد الیون کا واحد گول فیاض نے اسکو ر کیا ۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی رہنماء ثاقب علی ڈاہری تھے فائنل میچ کے اختتام مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ کے سپرست اعلیٰ امیر محمد خان ،ضمیر السلام ،ایم اے خالد ،نیشنل بنک کے محمد نسیم ،پی آئی اے کے عابد بھائی اور دیگر موجود تھے ۔مہما ن خصوصی نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد کو سراہتے ہوئے ٹورنامنٹ کمیٹی کو 10ہزار روپے کیش دیئے جبکہ معروف فٹ بال آرگنائزر اور سرپرست ٹورنامنٹ امیر محمد خان کی جانب سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافیاں اور ونر ٹیم کو 7ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 4ہزار روپے اور مین آف دی میچ کو بھی کیش پرائز سے نوازا گیا اس موقع پر امیر محمد خان نے مہمان خصوصی کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور اعزازی شیلڈ پیش کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ثاقب علی ڈاہری نے ٹورنامنٹ آرگنائزر امیر محمد خان کو شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو اور محنتوں کو سراہا اور اپنی جانب سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلا یا فائنل میں ریفریز کے فرائض فرقان نے سپروائز کیا جبکہ میچ کمشنر عدنان تھے ۔