آل کراچی سعد الحق غٹہ فٹ بال ٹورنامنٹ مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے  مسلم اسٹار نے لعل الیون ،الشہباز نے نذیر محمڈن اصاحبداد محمڈن نے مسلم برادرز الشہزاد جام کنڈہ ،لعل اسپورٹس ڈالمیا کو مات دیدی 

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل اسپورٹنگ فٹ بال کلب لانڈھی کالا پانی کے زیر اہتمام جاری “پہلا آل کراچی سعد الحق غٹہ فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 4میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں مسلم اسٹار لانڈھی نے مد مقابل لعل الیون ملیر کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں الشہباز کورنگی نے مد مقابل نذیر محمڈن کو 2-0سے ،تیسرے میچ میں صاحبداد محمڈن نے مسلم برادرز کو 2-0جبکہ چوتھے میچ میں الشہزاد کلب جام کنڈہ نے سخت مقابلے کے بعد لعل اسپورٹس ڈالمیا کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر 4-3سے ہراد یا ۔ان میچوں میں ریفریز کے فرائض سید حبیب ،فرید طوفان اور حیدر علی نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور چاچا رزاق تھے ۔