آل کراچی عبدالستار ایدھی فٹبال ٹورنامنٹ آل برادرز ، شفیع الیون اورعمر اسٹار نے ٹاپ ایٹ میں جگہ بنائی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) ہنٹر اسپورٹس کے زیراہتمام ملیر یونیورسٹی کے تعاون سے ہنٹر اسپورٹس گراؤنڈمیں جاری آل کراچی عبدالستار ایدھی فٹبال ٹورنامنٹ میں آل برادرز نے بلوچ یونین ویسٹ کو 2-0سے شفیع الیون ملیر نے ملیر یونین کو پنالٹی ککس میں 5-4سے جبکہ عمر اسٹار نے نظیر محمڈن کو 2-1سے ٹھکانے لگا دیا ،آل برادرز اور بلوچ یونین ویسٹ کے درمیاں وقفے تک مقابلہ بغیر گول کے برابر رہاکھیل کے دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا ایک دوسرے کے خلاف گول پر کئی خطرناک حملے کئے ،سلمان اور مقبول نے ایک ایک گول اسکوکیا کھیل کے اختتام تک آل برادرز نے 2-0کامیابی حاصل کرکے کواٹر فائنل میں جگہ بنائی ، شفیع الیون اور ملیر یونین کے درمیاں مقابلہ سخت اور دلچسپ ہوا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام ہوئی میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی ککس کا سہارا لیا گیا جس میں شفیع الیون نے ملیر یونین کو 5-4سے ٹھکانے لگا دیا ، عمر اسٹار اورنظیر محمڈن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا عمر اسٹار کے نوید نے پہلے ہاف میں گول اسکور کیا کھیل کے دوسرے ہاف میں نظیر محمڈن کے کامران نے مقابلہ ایک ایک گول سے ہم پھلہ بنا دیا اسی طرح ایک ایک گول برابر ہونے کے بعد دونوں جانب کھیل میں کافی گرم جوشی نظر آئی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے جاری رہے کھیل کے آخری لمحات میں عمر اسٹار کے کریم نے گیند کو جال کے حوالے کرکے عمر اسٹار کو کواٹر فائنل میں سیٹ کنفرم کردی۔ ریفریز عزیز پاشا ، عبدالغفور ، عزیز عبدالغنی میچ کمشنر ماسٹر مقصود میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے

 

دنیا بھر سے کھیلوں کی تازہ ترین خبریں جاننے کے لئے لائیک کریں ہمارا فیس بُک پیج سپورٹس ورلڈ پاکستان 

        https://www.facebook.com/sportsworldpk1/