آل کراچی غلام محمد رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کالونی یوتھ ایف سی نے ڈی سی اسپورٹس کو شکست دیکر کامیابی سمیٹ لی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) کالونی اسپورٹس ملیر کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس کمپلیکس میں آل کراچی غلام محمد رمضان المبارک فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ،افتتاحی معرکہ کالونی یوتھ فٹ بال کلب نے اپنے خوبصورت اور دلکش کھیل کی بدولت مد مقابل ڈی سی اسپورٹس فٹ بال کلب کو 4-1سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا دوران کھیل دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اس شاندار ایونٹ کا آغاز محمد مناف نے کیا اس موقع پر مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ ضمیر السلام ،سرپرست امیر محمد خان کے علاوہ کالونی اسپورٹس کے عہدیدران اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے ۔