آل کراچی لالا عبدالطیف بلوچ وظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ گلشن سوکر اور لائٹ آف بلوچ فائنل میں مدمقابل ہونگی

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) بابل اسپورٹس فٹبال کلب لیاری کے زیر اہتمام گبول پارک لیاری گراؤنڈمیں جاری آل کراچی لالا عبدالطیف بلوچ وظفر علی بلوچ یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں دو سیمی فائنل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں گلشن سوکر نے بھول پتی بلوچ کو 0-1سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں لائٹ آف بلوچ نے نذیر محمڈن ملیر کو 2-3سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ، گلشن سوکر اور بھول پتی بلوچ کے درمیاں سخت اور کانٹے دار مقابلہ رہا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول پر تابڑ توڑ حملے کئے کھیل کے دوسرے ہاف میں طارق کے گول کے بدولت گلشن سوکر نے پھول پتی بلوچ کو 0-1سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی ،دوسرے سیمی فائنل میں بھی لائٹ آف بلوچ اور نذیر محمڈن کے درمیاں بھی سنسنی خیز مقابلہ رہا لائٹ آف بلوچ کے یعقوب اورسلمان نے ایک ایک گول اسکور کرکے وقفے سے قبل دوگول کی برتری حاصل کرلی ،میچ کے مہمان خصوصی عبدالروف گبول کونسلر رزاق آباد تھے جس کا وقفے کے دوراں دونوں ٹیموں سے تعارف کرایا گیا ان کے ہمراھ ابراہیم گلاب ،جمیل احمد ،لیاقت علی ،ماسٹر عابد ،دلمراد موجود تھے دوسرے ہاف میں نذیر محمڈن نے کھیل پر کنٹرول حاصل کیا واحد اور امتیاز نے ایک ایک گول کرکے مقابلہ دودو گول سے ہم پھلہ بنادیا لیکن کھیل کے آخری لمحات میں شاھ زیب نے مزید ایک گول کرکے لائٹ آف بلوچ کو 2-3 سے کامیابی دلائی ،فائنل بروز اتوار 15جولائی کوگلشن سوکراور لائٹ آف بلوچ کے درمیاں کھیلا جائے گا ،ابرار احمد ،دلمراد،یعقوب کوچ ،عمران فیصل غلام اکبر میچ کمشنر ماسٹر نظیر اور میڈیا کواڈینئٹر اسحاق عثمان تھے ۔