آل کراچی محمد یونس الہاشمی فٹ بال ٹورنامنٹ :اشارہ محمڈن سیمی فائنل میں کوالیفائی کرگئی کوارٹر فائنل معرکہ میں طارق بن زیاد فٹ بال کلب کو شکست کا سامنا

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) العبیدی فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری “آل کراچی محمد یونس الہاشمی فٹ بال ٹورنامنٹ “کے کوارٹر فائنل معرکہ میں اشارہ محمڈ نے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل طارق بن زیاد فٹ بال کلب کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-2سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ،دوران کھیل پہلے ہاف میں اشارہ محمڈن کی جانب سے احسان نے گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو 1-0سے برتری دلا دی لیکن 2منٹ بعد ہی طارق بن زیاد کلب کی جانب سے حمزہ نے نہایت خوبصورت گول کرکے مقابلہ 1-1کردیا جبکہ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بھر پور زور لگا یا کہ لیکن کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تاہم پنالٹی ککس پر اشارہ محمڈن کو کامیابی نصیب ہوئی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی کیپری لیکس ٹال فیکٹری کے انچارج ولائت خان سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد شریف ،یوسی 21کے کونسلر علی عثمان ،محمد اسلام ،قاری ثناء اللہ اور ٹورنامنٹ آرگنائزر سعید عالم بھی موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محدم طاہر ،احسان اور ماجد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم تھے ۔