آل کراچی محمد یونس الہاشمی فٹ بال ٹورنامنٹ :میزبان کلب العبیدی فٹ بال کلب کا فائنل تک رسائی سیمی فائنل معرکہ میں ینگ فراز فٹ بال کلب کو شکست

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز)العبیدی فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری “آل کراچی محمد یونس الہاشمی فٹ بال ٹورنامنٹ “میں سیمی فائنل معرکہ میں میزبان کلب العبیدی فٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف ینگ فراز فٹ بال کلب کو سخت مقابلے کے بعد پنالٹی ککس پر 4-1سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ،میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے بھر پور کھیل کا آغاز کیا اور ایک دوسرے کے گول پوسٹ تابڑ توڑ حملے کئے دونوں ٹیموں کے گول کیپروں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی یقینی گول بچا نے میں کامیاب رہے اور یہ میچ مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا تاہم پنالٹی ککس پر میزبان کلب سرخرو ہوکر گراؤنڈ سے باہر آئی اور فائنل تک رسائی حاصل کی میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی تاجر رہنماء سلیم بھائی مچھلی والا سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈاکٹر محمد شریف ،ٹورنامنٹ کے چیئر مین محمد یونس الہاشمی ،ریحان ،یوسی کونسلر علی عثمان اور دیگر موجود تھے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری محمد طاہر ،احسان اور ماجد نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر عبدالکریم اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔