آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ 26سے 30 جنوری تک راشدآباد ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار میں کھیلی جائے گی

ٹنڈوالہیار ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن اور راشد میموریل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ذیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی آٹھویں ریحانہ نظیر راشدآباد نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ 26سے 30 جنوری 2019ء تک ریحانہ نظیر اسکوائش کمپلیکس راشدآباد ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہیار میں کھیلی جائے گی جس میں کھلاڑیوں کو تقریبا 4لاکھ روپے کے کیش انعامات دیئے جائیں گے چیمپین شپ میں بوائز انڈر 11،انڈر13،اور انڈر 19،جبکہ گرلز انڈر 19کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے 11پوائنٹ سسٹم کی بیناد پر چیمین شپ منعقد کی جائے گی ،چیمپین شپ شرکت کرنے کیلئے14جنوری 2019ء انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے کوالیفائی راونڈ کے ڈارز 25جنوری 2019ء کو شام 6بجے ڈالے جائیں گے چیمپن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو رہائش اور طعام کا انتظام آرگنائزنگ کمیٹی کرگی ،چیمپین شپ میں شرکت کے خواہش مند کھلاڑی سندھ اسکوائش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راشد احمد اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طاہر خازنزادہ سے رابطہ کریں یا انٹری میل کریں ،