اتھلیٹکس : جنرل ساہی کی قیادت میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن صحیح ٹریک کی جانب گامزن ہوچکی ہ انٹر نیشنل ایونٹس میں ایشاء کی سطح پر میڈلز اسکا منہ بولتا ثبوت ہیں: اولمپین مقصود احمد

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) ایران میں ہونے والی ایشین ان ڈور اتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستانی کھلاڑی ریلے اور 60میٹر ریس میں حصہ لیں گے اور انشاء اللہ پاکستان کے لئے میڈلز لے کر واپس وطن لو ٹیں گے یہ بات قومی ٹیم کے سینئر کوچ سابق اولمپین مقصوداحمدنے یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ ایشین ان ڈور اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شر کت کے لئے پاکستانی کھلاڑیوں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز 10جنوری کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد ہی میں ہونگے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جنرل(ر) اکرم ساہی کی زیر قیادت پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن صحیح ٹریک کی جانب گامزن ہوچکی ہے اور انٹر نیشنل ایونٹس میں ایشاء کی سطح پر ہمارے میڈلز اسکا منہ بولتا ثبوت ہیں،انہوں نے کہا کہ اے ایف پی کا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ یو نہی جاری رہا تو پاکستانی اتھلیٹس دیگر ایونٹس میں بھی اسی طرح پرفارم کریں اور پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹیں گے۔