اذلان شاہ کپ ہاکی میں ملائیشیا سے مات کے بعد بھارت ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ایپوہ (سپورٹس ورلڈ نیوز) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں میزبان ملائیشیا نے بھارت کو 1۔0 سے اپ سیٹ شکست دے کرٹائٹل کی دوڑ سے باہر کردیا۔سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں فیصلہ کن گول کھیل کے 51ویں منٹ میں ملائیشیا کے شاہرل صباح نے بنایا جبکہ برطانیہ نے نیوزی لینڈ کو 3۔2 سے مات دے کر فائنل کھیلنے کا حق پالیا۔دوسری جانب ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے آخری لیگ میچ میں جاپان کیخلاف 3۔2 سے فتح سمیٹ لی تاہم ہفتے کو ٹرافی میچ آسٹریلیا اور برطانیہ میں ہوگا جبکہ تیسری پوزیشن کیلیے نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئینگی، علاوہ ازیں اختتامی دو پوزیشنز کیلیے جاپان اور ملائیشیا برسرپیکار ہوں گے۔

fallow  us  on  facebook   https://www.facebook.com/sportsworldpk1