اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور آئیں گے

اسلام آابد (سپورٹس ورلڈ نیوز) اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس کل اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے ۔سیکر ٹری آئی ایف اے شرافت بخاری کے مطابق اجلاس میں آئی ایف اے کی رجسٹریشن پالیسی اسلام آباد سُپر لیگ کے لئے رولز کی تیاری اور متوازی اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے قومی وومن فٹبال چیمپین شپ میں اسلام آاباد کی جعلی ٹیم نبا کر بھجوانے کے خلاف متوازی فٹبال ایسوسی ایشن کے خلاف قانونی کاروائی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔