اسلام آباد کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہفتہ کو ہونگے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز ) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز کل ہفتہ کو ہونگے، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل نے بتایا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور تمام کلبوں کو اس سلسلہ میں خط ارسال کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم قومی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چیمپئن شپ 23 سے 26 نومبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی جس میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے،چیمپئن شپ میں انفرادی کومتے، ٹیم کومتے، انفرادی کاتے اور ٹیم کاتے کے مقابلے ہونگے