اسپورٹس آرگنائزر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر حاجی غلام محمد خان کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

کراچی (اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر معروف اسپورٹس آرگنائزر حاجی غلام محمد خان کو سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام نے “لائف ٹائم اسپورٹس اچیومنٹ ایوارڈ”سے نواز دیا ،گزشتہ روز یونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام ڈاکٹر مجید الرحمن صحرائی نے حاجی غلام محمد خان کو یہ ایوارڈ پیش کیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر سندھ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر مجید الرحمن صحرائی نے کہاکہ غلام محمد کی اسپورٹس کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں انہوں نے نہ صرف کراچی بلکہ اندورن سندھ میں کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کھیل کے میدانوں کو آباد کیا انہوں نے حاجی غلام محمد خان کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ زرعی یونیورسٹی انور حسین خانزادہ نے کہاکہ غلام محمد خان نے کھیلوں کے فروغ اور کھیل کے ہر شعبے میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہےاس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایڈوانس سیڈ اطہر علی خانزادہ اور دیگر موجود تھے ۔