اشک آباد ترکمانستان میں ہونے والی ایشن ان ڈور اینڈ مارشل آرٹ کھیلوں میں شر کت کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ لیا جائے گا : ڈاکٹر وقاراحمد

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) ڈی ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر وقار نے کہا ہے رواں سال اشک آباد ترکمانستان میں ہونے والے ایشئین ان ڈور اینڈ مارشل آرٹ گیمز میں شرکت کر نے والے ٹیموں میں شریک کھلاڑیوں کا ایونٹ میں روانگی سے قبل ڈوپ ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ ڈوپ ٹیسٹ ہر کھیل سے دو یا تین کھلاڑیوں کا رینڈم کی بنیاد پر لیا جائے گا تاکہ ان گیمز میں ڈوپنگ کے حوالے سے مسائل سے بچا جاسکے۔ یہ بات پاکستان سپورٹس بورڈ شعبہ میڈیسن کے سر براہ اور واڈا کے پاکستان میں میں نمائندہ ڈاکٹر وقار احمد سپورٹس ورلڈ نیوز پی کے ڈاٹ کام کے ساتھ خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر پی ایس بی میں لگے ہوئے مختلیف کھیلوں کے تربیتی کیمپس کا دورہ کر کے کھلاڑیوں کو ڈوپنگ قوانین اور میڈیسن کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا اسلامک سالیڈیرٹی گیمز سے قبل بھی باکو جانے والے کھلاڑیوں سے رینڈم کی بنیاد پر ٹیسٹ لیا گیا تھا ۔ مگر بد قسمتی سے شوٹر شہزاد اختر کا ٹیسٹ نہ ہو سکا تھا جسکی وجہ سے وہ بچ نکلے وگرنہ ہم انہیں گیمز میں بھجوانے سے ہی روک دیتے۔ انہوں نے کہا کہ کیونکہ ڈوپ ٹیسٹ بہت مہنگا ٹیسٹ ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں اسے شک و شبہ کی بنیاد پر ہی رینڈم کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اور اسی بنیاد پر شوٹر شہزاد اختر کا ٹیسٹ باکو میں لیا گیا جو پازیٹیو آگیا۔اور نہ صرف انہیں میڈل سے ہاتھ دھونا پڑا بلکہ وہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بھی بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ کھلاڑیوں کو ایڈوائس کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی میڈیسن لینے سے پہلے اس کے حوالے سے پی ایس بی کے شعبہ میڈیسن سے ضرور کنسلٹ کر لیا کریں، تاکہ ڈوپنگ کے حوالے سے مشکلات اور شر مندگی سے بچا جا سکے۔