اظہر علی کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا فیصلہ،کیا کوچ مکی آرتھر ذمہ دار ہیں؟

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز) قومی کرکٹر اظہر علی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ہر پاکستانی ہی اس اچانک فیصلے پر حیران رہ گیا تاہم اب اس فیصلے کی وجہ مکی آرتھر کا خراب رویہ قرار دیا جا رہا ہے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق مکی آرتھر کا رویہ ہی اظہر علی کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا سبب بنا کیونکہ وہ ابھی مزید ون ڈے کرکٹ کھیلنا چاہئے تھے مگر مکی آرتھر انہیں مسلسل نظرانداز کر رہے تھے جس کے باعث اظہر علی کو اندازہ ہو گیا کہ اب انہیں ون ڈے کرکٹ میں دوبارہ موقع نہیں ملے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے ساری صورتحال کے پیش نظر ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کی خواہش ہونے کے باوجود بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔