افواہیں دم توڑ گئیں.پاکستان وومن ہاکی پلیئر تہمینہ پروین ایشیئن گیمز کوالیفائنگ میں حصہ لینے بینکاک روانہ

کراچی(اسپورٹس ورلڈ نیوز) افواہوں نے دم توڑ دیا.پاکستان وومن ہاکی ٹیم کی سینٹر فاروڈ تہمینہ ایشیئن گیمز کوالیفائنگ کیلئے بینکاک روانہ.تفصیلات کے مطابق پاکستان وومن ہاکی پلیئرتہمینہ جو پہلی بار پاکستان وومن ہاکی ٹیم کا حصہ بنی تھیں.وومن ہاکی پلیئر تہمینہ کی جانب سے پاسپورٹ کی تاخیر سے جمع کرانے کی وجہ سے ویزہ لگنے میں تاخیر ہوئی جس کے بعد مختلف سوشل میڈیا و اخبارات میں تہمینہ کا جان بوجھ کر ویزہ نہ لگنے کا الزام لگایا تھا.بعد ازاں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ذاتی کوششوں کے بعد بالآخر تہمینہ بینکاک روانہ ہوگئیں جہاں وہ ایشیئن  گیمزوومن کوالیفائنگ کیلئے پاکستان وومن ہاکی ٹیم کا حصہ بنیں گی.واضع رہے وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ 12 سے 20 جنوری تک بنکاک میں کھیلا جائے گا-پاکستان وومن ہاکی ٹیم  دوسرا میچ 13 جنوری کو قازقستان سے ہوگا.شیڈول کے مطابق تیسرا میچ 15 جنوری کو میزبان تھائی لینڈسے جبکہ پانچواں میچ16 کو انڈونیشیا اور چھٹا میچ17 جنوری کو سنگا پور کے خلاف اور آخری لیگ میچ ہانگ کانگ سے کھیلے گی.20 جنوری سے پوزیشن میچز کھیلے جائیں گے-واضح رہے کہ مزکورہ وومن ایشیئن گیمز کوالیفائنگ 18 اگست سے 2 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہونے والی 18 ویں ایشین گیمز کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے.امید کی جاتی ہے ہاکستان وومن ہاکی ٹیم جو کہ گزشتہ ماہ برونائی میں ہونے والے اہشیئن چیلنج کپ میں سلور میڈل حاصل کیا اسکا تسلسل برقرار رکھے گی.