اقبال قاسم سے اظہار تعزیت

کراچی ( اسپورٹس ورلڈ نیوز) نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی شعبہ اسپورٹس کے گروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک ،اقبا ل واحد،ارشد حسین ،عظمت اللہ خان ،انورفاروقی ،ابوزر امراؤ ، سعید آزاد ، شعبہ اسپورٹس کی مختلف شخصیات جن میں کے بی بی اے کے صدر غلام محمدخان کے ایچ اے کے گلفراز احمد خان ، پی آئی ایچ کے زاہد شہاب انٹر نیشنل کرکٹراطہر لیئق سابق انٹرنیشنل بیڈمنٹن کھلاڑی انور سعید،فصیح الرحمن ،سمیرسلیم ، نے نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم کے چچا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالی سے دعا کی ہے کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبروجمیل عطاکر آمین۔