الفیصل کلب اسلام آباد بی دویژن فٹ بال لیگ میں باآسانی پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، محمد شدیر

اسلام آباد ( سپورٹس ورلڈ نیوز) الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر نے کہا ہے کہ الفیصل کلب اسلام آباد بی دویژن فٹ بال لیگ میں باآسانی پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی، انہوں نے کہا کہ کلب کے کھلاڑیوں نے تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنے پہلے میچ میں بلتستان کلب کے خلاف 1-0 گول سے کامیابی حاصل کی اور اگر الفیصل کلب کے کھلاڑی اگر اپنے دوسرے میچ میں ذیشان کلب کے خلاف متحد اور جذبے کے ساتھ کھیلے تو باآسانی لیگ کے پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے، انہوں نے کہا کہ لیگ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،گروپ اے میں یوتھ پاور کلب، فرئنڈز کلب اور کارواں کلب، گروپ بی میں فیڈرل کلب، گلگت بلتستان کلب اور جموں کشمیر کلب،گروپ سی میں ایلیٹ کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور جی ایٹ یونائیٹڈ کلب،گروپ ڈی میں کیپٹل یوتھ کلب، ملت کلب اور ینگ برادرز کلب، گروپ ای میں الفیصل کلب، ذیشان کلب اور بلتستان کلب، گروپ ایف میں غوری کلب، ترمڑی کلب اور رائل پلیئرز کلب،گروپ جی میں رمنا کلب، سوان کلب اور پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، گروپ ایچ میں پیل چیزر کلب، یونائیٹڈ کلب اور ہائی لینڈز کلب شامل ہیں