امریکہ، چین، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور جرمنی نے گلوبل زلمی لیگ کی تیاریوں کا آغازکر دیا، جاوید آفریدی

پشاور ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے اعلان کیا ہیکہ امریکہ، چین، سعودی عرب، جنوبی افریقہ اور جرمنی نے گلوبل زلمی لیگ کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، گزشتہ روزپشاورزلمی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق گلوبل زلمی لیگ کیلئے جنوبی کوریا کی ٹیم کیکھلاڑیوں کاانتخاب کرلیاگیا ہے جبکہ ہانگ کانگ کی ٹیم کولون زلمی نے بھی گلوبل زلمی کو جوائن کرلیا ہے، اس حوالے سے پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ہم تمام ٹیموں کوخوش آمدید کہتیہیں اوریہ ایک بہترین موقع ہے کہ غیرملکی پاکستانی کھلاڑی ٹیموں کاحصہ بن کر اپنے کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لائیں،پشاورزلمی کیمطابق تمام ٹیموں کے مقابلوں کیلئے شیڈول جاری کردیا جائیگا۔