بیس بال : امریکی کوچ جارج سینٹیاگو چھ روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ,آئی او سی سالیڈیریٹی کوچنگ کورس کنڈکٹ کریں گے

لاہور (سپورٹس ورلڈ نیوز )  امریکی بیس بال کوچ جارج سینٹیاگو چھ روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، وہ لاہور میں آئی او سی سالیڈیریٹی کوچنگ کورس کنڈکٹ کریں گے۔ جارج سینٹیاگو کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان آکر بہت خوش ہیں ، یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، وہ پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں اور اُنہیں امید ہے کہ اچھی یادیں لے کر وطن واپس جائیں گے۔ امریکی کوچ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ کوچز کو ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔