انفرادی نوعیت کے تمام ایونٹ جیت لئے، احمر ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بھی رہے، سینئرز میں سلیم بیگ نے میدان مارلیا

کراچی (سپورٹس ورلڈ نیوز)  پاکستان کے نمبر ایک بولر احمر عباس سیلدیرا کا کلین سوئپ، چوتھی سیلدیرا اوپن آل پاکستان ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ میںانفرادی نوعیت کے تمام ایونٹ جیت لئے، انہوںنے انڈر24 سنگلز سمیت، ماسٹرز سنگلز، اوپن سنگلز اور چیمپئنز سنگلز کیٹیگری کے ٹائٹل پر قبضہ جمالیا، سینئرز سنگلز کا ٹائٹل سلیم بیگ، ڈبل ٹیم ایونٹ میں عاشق علی اور فاضل مانیہ، گریڈئیڈ ڈبل ٹیم میں عمیر بھاوانی اور دانش بخشی جبکہ ٹیم ایونٹ میں نویدالحق، وسیم اختر، وقاص علی اور فرہاج احمد نے میدان مارلیا۔ بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیر زادہ نے انعامات تقسیم کئے۔ رائل روڈیل کلب ڈیفنس میں منعقد ہونیوالی چوتھی سیلدیرا اوپن آل پاکستان چیمپئن شپ ختم ہوگئی گزشتہ شب کھیلے گئے فائنل مقابلوں میں احمر عباس سیلدیرا چھائے رہے انہوں نے انفرادی مقابلوں میں کلین سوئپ کیا ایونٹ کی ٹائٹل کیٹیگری اوپن سنگلز میں احمر عباس سیلدیرا نے مد مقابل تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور کامیابی حاصل کی، اس سے قبل انہوں نے ماسٹرز سنگلز، چیمپئنز سنگلز اور انڈر24میں بھی کامیابی حاصل کی تھی، اوپن سنگلز میں دانیال شاہ نے دوسری، صالح نے تیسری اور علی سوریا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی اسی طرح ماسٹرز سنگلز میں احمر عباس نے پہلی عاشق علی نے دوسری، علی سوریا نے تیسری اور فاضل مانیہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،

پی ٹی بی ایف چیمپئنز سنگلز کیٹیگری میں احمر عباس نے پہلی، علیم آغا نے دوسری، ایم ایچ چٹا نے تیسری اور سلیم بیگ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ سینئرز کیٹیگری میں سلیم بیگ نے پہلی، علی آغا نے دوسری، ایم ایچ چٹا نے تیسری اور ندیم یاسین نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ڈبلز میں عاشق علی اور فاضل مانیہ نے میدان مارلیا، علی سوریا اور محمد صالح نے دوسری جبکہ احمر عباس سیلدیرا اوردانیال شاہ تیسرے نمبرپررہے۔ گریڈئیڈ ڈبلز میں دانش بخشی اور عمیر باوانی نے کامیابی کو گلے لگایا، فرہاج احمد اور ارشد راجپوت نے دوسری جبکہ نوید الحق اور وسیم اختر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فور مین ٹیم ایونٹ کیٹیگری میں نوید الحق، وسیم اختر، وقاص علی اور فرہاج احمد پر مشتمل ٹیم نے پہلی، فرحان ریاض، عمیر باوانی، مشتاق بملا اور ہارون انور پر مشتمل ٹیم نے دوسری، علی شہباز سیلدیرا، دانش بخشی، دانیال شاہ اور احمر عباس سیلدیرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ فاتح بولرز میں 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر، پاکستان ٹین پن بولنگ فیڈریشن کے چیف پیٹرن عباس سیلدیرا، سیکریٹری اعجاز الرحمان، نائب صدر ورچوئل ایکسز کے سی ای او خواجہ احمد مستقیم، سندھ ٹین پن بولنگ ایسوسی ایشن کے صدر علیم آغا اور دیگر عہدیدران بھی موجود