انٹرزونل گرلزکالجزسپورٹس فیسٹول کا آغاز،والی بال ٹورنامنٹ میں بنوں نےسوات زون،ڈی آئی خان نےپشاوراورمردان نےکوہاٹ ہرایا

پشاور(غنی الرحمن)انٹر زونل گرلزانٹر کالجز سپورٹس فیسٹول کا آغازہوگیا۔ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں پہلے روز کے والی بال ٹورنامنٹ میں بنوں نے سوات زون کو ہرایا،دوسرے میچ میں ڈی آئی خان کی خواتین نے پشاور زون کی خواتین والی بال کوجبکہ مردان نے کوہاٹ کو 2-0سے شکست دیدی۔ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکے زیر انتظام شروع ہونیوالے انٹر کالجزگرلزسپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں فرنٹیئر کالج پشاور میں منعقدہ پہلے میچ میں بنوں زون نے مدمقابل ٹیم سوات کو 25-18اور25-15سے شکست دی ،جبکہ دوسرے میچ میں ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور زون کی ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔بیسٹ آف تھری میں ڈی آئی خان نے میزبان ٹیم پشاورکو دوصفر سے شکست دیدی۔اسی طرح تیسرے میچ میں مردان زون نے کوہاٹ کی خواتین ٹیم کو 25-18اور25-11سے ہراکر کامیابی حاصل کرلی۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی اور اسسٹنٹ پروفیسر فزیکل ایجوکیشن گل صنوبر اخلاص نے کہاکہ خواتین کالجز کے مابین منعقدہ والی بال کے مقابلوں میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،انکاکہناتھاکہ فرنٹئیر کالج میں تعلیم سمیت کھیلوں پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہ واحد کالج ہے کہ جہاں پرکرکٹ ،فٹ بال،ہاکی،والی بال اور دیگر گیمز کیلئے وسیع گرائونڈ موجودہے جبکہ انڈور کھیلوںکے مقابلوں کے سہولت بھی میسر ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں رحم بی بی کا کہناتھاکہ ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام خواتین کالجز کے مابین سپورٹس فیسٹول کا انعقاد خوش آئندبات ہے جس سے بہترین خواتین کھلاڑی سامنے آئینگے ۔