انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز)انٹرنیشنل بے نظیربھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان 15 دسمبر کو کیا جائے گا اور یہ ٹورنامنٹ 18 دسمبر سے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر کامران خلیل نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 40 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے، ایونٹ میں سات کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18۔ اور بوائز انڈر14۔ ، بوائز انڈر 12۔ اور ویٹران 60 پلس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 16 دسمبر اور مین راؤنڈ 18 سے شروع ہوگا جبکہ کوارٹر فائنل مقابلے 22 دسمبر، سیمی فائنل 23 دسمبر اور فائنل 24 دسمبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 15 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے