اتھلیٹکس : پشاورانٹرگرلزڈگری کالجزاتھلیٹکس مقابلے اختتام پذیر ، گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان نے32پوائنٹس کے ساتھ چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرگرلزڈگری کالجزکے اتھلیٹکس کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، گورنمنٹ گرلزڈگری کالج باچاخان نے32پوائنٹس لیکرچمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی،فرنٹیئرکالج نے 27پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تاجوبی بی چارسدہ اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شبقدر 8,8پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن کے حقدار قراردیدی۔قیوم سٹیڈیم پشاور میں منعقدہونیوالے انٹر گرلزڈگری کالجزاتھلیٹکس کے 800 میٹر ریس میں گورنمنٹ ڈگری کالج شبقدر کی سمیر نے گولڈ،فرنٹیئر کالج پشاور کی مریم نے سلور اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تاجوبی بی کی طالبہ ثناء الیاس نے براؤنزمیڈل جیت لی،400

میٹر ریس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی ریزش نے پہلی،گورنمنٹ ڈگری کالج تاجو بی بی کی سنبل نے دوسری پویشن حاصل کی۔200میٹر کے دوڑ میں گورنمنٹ ڈگری کالج باچاخان کی مریم نے پہلی،فرنٹیئر کالج کی کلثوم اور عاصمہ نے تیسری پوزیشن لی،100میٹر کے ریس میں فرنٹیئر کالج کی عاصمہ نے گولڈ ،گورنمنٹ ڈگری کالج تاجوبی بی چارسدہ کی طالبہ سنبل بی بی نے سلور اور گورنمنٹ گرلزکالج نحقی کی رعنانے براؤنزمیڈل اپنے نام کیا۔

شارٹ پٹ کے ایونٹ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی سدرہ ن، رانی اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چغر مٹی کی شیلاباالترتیب پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن جیت لی،لانگ جمپ میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کا لج باچاخان کی مریم نے گولڈ،فرٹیئر کالج کی عاصمہ نے سلوراور کلثوم نے براؤنز میڈل لیا۔ہائی جمپ میں فرنٹیئر کالج کی عاصمہ اور صبانے پہلی اور دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز کالج عمرزئی چارسدہ کی نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی،

جیولن تھرومیں باچاخان گرلز کالج کی رانی پہلی،گورنمنٹ گرلزکالج تاجوبی بی کی ثناء الیاس دوسری اور گورنمنٹ کالج باچاخان کی طالبہ خکلانے تیسری پوزیشن جیت لی۔ڈسکس تھرومیں گورنمنٹ گرلز کالج ڈبگری نے حلیمہ نے گولڈ ،گورنمنٹ گرلز کالج باچاخان کی رانی نے سلور اور فرنٹیئر کالج کی صبانے براؤن میڈل جیتا،جبکہ400میٹر ریلے ریس میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج تاجوبی بی نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نحقی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس ایونٹ کو انٹر نیشنل اتھلیٹ جعفر شاہ کی نگرانی میں بین الاقوامی اور قومی اتھلیٹکس نے ارگنائزکیا۔