انٹر ڈگری کالجز ویونیورسٹی گرلزوالی بال کے فائنل میچ میں فرنٹیئرگرلز کالج نے باچاخان ڈگری کالج کی ٹیم کو ایک 3-2سیٹ سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پشاور میں منعقدہ انٹر ڈگری کالجز ویونیورسٹی گرلزوالی بال کے فائنل میچ میں فرنٹیئر کالج کی طالبات نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی ٹیم کو ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2سیٹ سے شکست دیکر چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔شہید بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی پشاور میں کھیلے جانیوالے انٹر ڈگری کالجز ویونیورسٹی گرلز والی بال ٹورنامنٹ میں مختلف خواتین کالجزاور یونیورسٹیز کی طالبات نے بھر پور طریقے سے حصہ لیا،ٹورنامنٹ میں فرنٹیئر کالج پشاور اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی طالبات نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسی طرح فائنل میچ میں دونوں کالجو ں کی طالبات نے انتہائی بہتر اندازمیں کھیلی اور ایک دوسرے پر گول کرتی رہیں،میچ کے آغازمیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج باچاخان کی طالبات کا پلڑہ بھاری رہا،تاہم آخر میں فرنٹیئر کالج کی طالبات بینش ،انعم،مومنہ ،اقراء ،عنبرین،سائرہ اور عاصمہ نے شاندار میں کھیل کر مقابلہ جیت لیا،جنکے مابین سکور 22-25,23-25,25-23,26-24,17-16رہا۔فرنٹیئر کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس رحم بی بی نے کالج کی طالبات کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے انٹر کالجزویو نیورسٹی کے والی بال مقابلوں میں اپنے اور کالج کی نیک نامی کیلئے کردار اداکیاہے امید ہے کہ انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح کارکردگی دکھائیں گی۔