انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ(ایشیئن سٹائل)2سے6اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی

اسلام آباد(سپورٹس ورلڈ نیوز) فسٹ سٹرابری انٹر ڈیپارٹمنٹل نیشنل کبڈی چیمپئن شپ(ایشیئن سٹائل)2سے6اگست تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی جس میں 6اداروں کی ٹیمیں شرکت کرینگی ان ٹیموں میں آرمی ،نیوی،ایئر فورس،واپڈا،ریلوے اور پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ ہائر ایجوکشین کمیشن اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی ٹیموں کی شرکت کے بارے میں فیصلہ آئندہ چند روز میں کرلیا جائیگا۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے حیدر علی داود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی جائیگی اور ٹاپ کی دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل گیمز کے بعد پاکستان سپر لیگ کروانے جا رہے ہیں جس میں بہت سے غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کرینگے ۔مذکورہ ٹورنامنٹ سے اچھے کھلاڑی سامنے آئنگے جو کہ ایشیئن گیمز،ایشیئن چیمپئن شپ اور کبڈی سپر لیگ کا حصہ بنیں گے جبکہ اس چیمپئن شپ میں شام کھلاڑیوں کو میڈلز دیئے جائینگے تاہم ان کو کیش پرائز دینے کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔محمد سرور رانا نے بتایا کہ کبڈی ورلڈ کپ کی میزبانی کا معاملہ ابھی طے نہیں ہوسکا،ایک ماہ کے بعد لاہور میں کبڈی چیمپیئن شپ منعقد ہورہی ہے جس میں صوبوں کی ٹیمیں بھی شرکت کرینگی۔حیدر علی داود نے کہا کہ سٹرابری اس ایونٹ کو سپانسر کر رہی ہے،اس کے علاوہ ریسلنگ،والی بال اور رگبی کے ایونٹس کو بھی سپانسر کر رہے ہیں،کبڈی ایک عوامی کھیل ہے اس لیئے عوامی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کھیل کو سپانس کر رہے ہیں جبکہ مستقبل میں پاکستان کبڈی سپر لیگ کو بھی سپانسر کرینگے،پاکستان کبڈی سپرلیگ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔