انٹر کالجیٹ سکواش چمپئن شپ اسلامیہ کالج نے جیت لی، چمپئن شپ میں پشاور کے تعلیمی بورڈ سے منسلک مختلف کالجزکی ٹیموں نے حصہ لیا

پشاور(سپورٹس ورلڈ نیوز)انٹر کالجیٹ سکواش چمپئن شپ اسلامیہ کالج نے جیت لی۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف پشاور کے کورٹس پر کھیلے جانیوالے اس چمپئن شپ میں پشاور کے تعلیمی بورڈ سے منسلک مختلف کالجزکی ٹیموں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج اور اسلامیہ کالج کی ٹیموں کے مابین سکواش چمپئن شپ میں اسلامیہ کالج کے کھلاڑیوں نے انٹر نیشنل پلیئرسیف اللہ سمیت ولید ،تیموراور واجد علی نے گورنمنٹ کالج پشاور کے کھلاڑیوں کو شکست دیکر چمپئن ٹرافی جیت لی۔اس موقع پر سکواش کے سابق عالمی چمپئن قمرزمان نے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں۔