انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئین شپ2018کافائنل نمل یونیورسٹی نے جیت لیا قائد اعظم یونیورسٹی کی دوسری پوزیشن

اسلام آباد(سپورٹس  ورلڈ نیوز) ھائیر ایجو کیشن کمیشن کے زیر اہتمام زون سی  انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئین شپ2018کافائنل نمل یونیورسٹی نے جیت لیا قائد اعظم یونیورسٹی نیدوسری پوزیشن حاصل کر لی فائنل میچ میں قائد اعظم یونیورسٹی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ھوئے34 اوورکیھل کر تمام کھلاڑیوں آوٹ ھو گئے اپنی اننگز کے اختتام پر نمل یونیورسٹی کی ٹیم کو جیت کے لئے132 رنز کا حدف دیا.قائد اعظم کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاھرہ کرتے ھوے محسن نے 36 حمزہ علی نے16،ارماننے 14 رنز بنائے جبکہ نمل یونیورسٹی کی طرف سے لفٹ آرم سپنر شکیل نے 25 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں نمل یونیورسٹی نے اپنی اننگز کا آغاز انتھائی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کیا نمل کے نوجوان بیٹسمین علی خان 60فھدعالی جا نے 36 رنز بنائیاور آسانی سے اپنا حدف مکمل کر کے  انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئین شپ2018زون سی  کا فائنل اپنے نام کر لیا  جبکہ قائد ا عظم یونیورسٹی کی ٹیم نے کوالیفائی روانڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی اورہائر ایجوکیشن کمیشن کے فائنل روانڈ تک رسائی حاصل کر لی میچ اختتام پر تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس کے مہمان خصوصی عون عباس ہاشمی سیکرٹری کوالیفائی روانڈ   زون سی  انٹر یونیورسٹی کرکٹ چیمپئین شپ2018 نے کھلاڑیوں میں پہلی دوسری اور تیسری وزیشن کے ونر رنرز ٹرافیاں اور اعلیٰ کارکردگی پر شیلڈ تقسیم کیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ اس روانڈ کے اختتام پر کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جا رہے ہیں انعامات  کاسلسلہ چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد اور ڈی جی سپورٹس بورڈ ایچ ای سی محمد فیصل بٹ کی ہدایات پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئیاس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کھیلوں میں ایچ ای سی کا بہت اہم کردار ہے ملکی اور غیر ملکی سطح پر ایچ ای سی کے کھلاڑیوں نے ملک کے سر سبز ہلالی پر چم کو بلن کیا اور ملک کے نام کو روشن کیا ایچ ای سی  اپنا یہ کرداد ہمیشہ ادا کرتا رہے گا