انچاسویں قومی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں مَردوں کاٹائٹل پاکستان آرمی جبکہ خواتین کی ٹرافی پاکستان واپڈا نے اپنے نام کرلی

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) 49ویں قومی اتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں مَردوں کاٹائٹل پاکستان آرمی جبکہ خواتین کی ٹرافی پاکستان واپڈا نے اپنے نام کرلی۔ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل چیمپیئن شپ میں مردوں کے 23جبکہ خواتین کے 21ایونٹس ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق تھے جنہوں نے چیمپیئن شپ کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں ٹیمیں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی، سیکرٹری جنرل محمد ظفر، اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ سلطان محمود ستی ، ڈی جی ہیلتھ غفار خان اور ڈائریکٹر آرمی سپورٹس بورڈ بریگیڈ ئرظہیر کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،

جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی مردوں کا ٹائٹل 16 سونے، 9 چاندی اور 12 کانسی کے تمغوں کے ساتھ اپنے نام کرلیا، تین روزہ چیمپیئن شپ میں مردوں کے مقابلو ں میں پاکستان آرمی نے 16گولڈ، 9سلوراور12برانز میڈلز کیساتھ 452پوائنٹس لے کرپہلی، پاکستان واپڈا نے 6گولڈ، 12سلور اور6برانز میڈلز کیساتھ 306پوائنٹس حاصل کرکے دوسری جبکہ پاکستان ایئرفورس نے 1گولڈ اور4برانز میڈلز کیساتھ 75.5پوائنٹس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی .جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم چاندی اور کانسی کے ایک، ایک تمغے کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی اور سندھ نے ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا،

خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا نے 14گولڈ، 13سلور اور5براز میڈلز کیساتھ 416پوائنٹس حاصل کرکے اول، پاکستان آرمی نے 6گولڈ، 8سلور اور3برانز میڈلز کیساتھ 258پوائنٹس لے کردوم جبکہ ہایئرایجوکیشن کمیشن نے 1گولڈاور11برانز میڈلز کیساتھ سوم پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ چیمپیئن شپ میں پاکستان واپڈا نے خواتین کا ٹائٹل جیت کر اپنے دفاع کو برقرار رکھا جبکہ پنجاب اور ریلوے کی ٹیموں نے ایک، ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا،

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے چودہ مرد اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان ایئر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، ہائرایجوکیشن کمیشن ، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل تھیں ، ایونٹ میں شریک مردوخواتین ایتھلیٹس ہائی جمپ، ٹرپل جمپ، لانگ جمپ، ہیمر تھرو، جیولین تھرو، شارٹ پٹ، ڈسکس تھرو ، میرا تھن، پاک والٹ، 20 کلو میٹر ریس، 100 میٹر دوڑ ، 200 میٹر دوڑ، 400 میٹر دوڑ، 800 میٹر دوڑ، 15 سو میٹر دوڑ اور 5 ہزار میٹر دوڑ، 4X100 میٹر ریلے، 4X400 میٹر ریلے، 100 رکاوٹوں کی دوڑ، 110 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ اور 400 میٹر رکاوٹوں کی دوڑ کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا ئے، چیمپیئن شپ میں مردوں 23 اور خواتین کے21 ایونٹس میں حصہ لیا خواتین میراتھن ریس میں حصہ نہیں لیا،

بہترین ایسوسی ایشن کاانعام رواں سال کے دوران دو بار قومی ایونٹس (جو نیئر اینڈ یوتھ قومی اتھلیٹکس اور سینئر قومی مینز اینڈ وومنز .ا تھلےٹکس چیمپین شپ) کی میز بانی کرنے پر اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈئر(ر) سلطان ستی کودیا گیا۔