انچاسویں قومی مینز اینڈ وومنز چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا پاکستان آرمی مینز اور واپڈا وومنز میں آگے۔ واپڈا کی رابعہ عاشق نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کر لئے

اسلام آباد (سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانے والی 49ویں قومی مینز اینڈ وومنز چیمپین شپ کا آغاز ہوگیا۔ چیمپین شپ کا افتتاح وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے صدر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سر براہ جنرل(ر) اکرم ساہی کے ہمراہ کیا ڈی جی پی ایس بی تیمور بابر ڈائریکٹر آرمی سپورٹس بورڈ۔ بر یگیڈ ئر ظہیر. ڈی ڈی جی پی ایس بی ڈاکٹر وقار، منصور احمد سمیت کھیلوں کی ممتاز شخصیات نے شر کت کی. ایونٹ کے پہلے روز سولہ ایونٹس میں اتھلیٹس میڈل کے حصول کی جنگ میں میدان میں اُترے ۔

آج ہونے والے مینز کے ایونٹس میں 5000میٹر ریس میں پاکستان آرمی کے رمیض جاوید مرزا پاکستان آرمی نے گولڈ ،سہیل انور پاکستان واپڈا نے سلور اور محمد نوید پاکستان آرمی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ ٹرپل جمپ مینز کے مقابلہ میں محمد وقاص واپڈا نے گولڈ ،محمد نعمان جاوید پاکستان آرمی نے سلور اور اور عبدالحسین پاکستان آرمی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔800میٹر مینز ریس میں محمد اکرام واپڈا نے گولڈ، وقاص اکبر پاکستان آرمی نے سلور اور مظہر علی پاکستان آرمی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ شاٹ پٹ مینز کے مقابلہ میں شفقت علی پاکستان واپڈا نے گولڈ،جمشید علی پاکستان آرمی نے سلور ااور محمد وسیم پاکستان آرمی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔100میٹر ریس میں پاکستان آرمی کے عُزیر رحمان نے گولڈ۔ واپڈا کے گوہر نے سلور اور آرمی کے عبید نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے پہلے روز ہونے والے وومنز مقابلوں میں وومنز کے ٹرپل جمپ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی ماریہ مراتب نے گولڈ، پاکستان واپڈا کی امنہ سراج نے سلور اور ایچ ای سی کی نازش نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔10000میٹر وومنز کی ریس میں رابعہ عاشق واپڈا نے گولڈ، فرحت بانو نے سلور، ثمیہہ غفور نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ وومن جیولن تھرو کے ایونٹ میں واپڈا کی فاطمہ حسین نے گولڈ،آرمی کی نبیلہ ریاض نے سلور اور واپڈا کی امینہ بی بی نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔ پول والٹ وومن کے ایونٹ میں سدرہ بشیر آرمی نے گولڈ، مہناز بی بی آرمی ہی نے سلور اور مصباح یوسف نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔800میٹر وومن ریس میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے گولڈ۔ واپڈا ہی کی ثمابیے نورین نے سلور اور ایچ ای سی کی انیلہ گلزار نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔

وومن شاٹ پٹ کے ایونٹ میں زینت پروین واپڈا نے گولڈ، قندیل عنائیت پاکستان آرمی نے سلور اور ماہ نور ڈوگر پنجاب نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔جبکہ 100میٹر وومن ریس میں واپڈا کی صاحب اثرا نے گولڈ، واپڈا ہی کی انیقہ ہاشمی نے سلور اور ایچ ای سی کی فائقہ ریا ض نے براونز میڈل اپنے نام کیا۔