انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ، پاکستان اور چائنیز تائپے کے مابین میچ کل کھیلا جائے گا

ٹوکیو (سپورٹس ورلڈ نیوز) بی ایف اے انڈر 15 ایشین بیس بال چیمپئن شپ کل بدھ سے جاپان کے شہر شیزوکا میں شروع ہوگی۔ ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں جاپان، پاکستان، ہانگ کانگ، کوریا، فلپائن اور چائنیز تائپے شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ (کل) بدھ کو چائنیز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض سید محمد شاہ انجام دیں گے۔ اسی روز دوسرا میچ کوریا اور فلپائن جبکہ تیسرا میچ جاپان اور ہانگ کانگ کے مابین کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ 2 نومبر کو کوریا، تیسرا 3 نومبر کو فلپائن، چوتھا 4 نومبر کو جاپان جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 نومبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی۔