انڈین کر کٹ ھنگامہ : ’کافی ود کرن‘ میں ٹھرکی پنے کا اظہار ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو مہنگا پڑ گیا. آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے آوٹ وطن واپس بلالئے گئے

نئی دہلی (سپورٹس ورلڈ نیوز) انڈین کر کٹ ھنگامہ : ’کافی ود کرن‘ میں ٹھرکی پنے کا اظہار ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول کو منگا پڑ گیا. آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے آوٹ وطن واپس بلالئے گئے تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو ’کافی ود کرن‘ میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہردیک پانڈیا اور لوکیش راہول نے خواتین کے خلاف نازیبا کلمات ادا کرنا منگا پڑ گئے۔ خواتین کے خلاف نازیبا کلمات پر انکے اس روےہ کو لیکر اُٹھنے والے سوالات کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کو بطور سزا آسٹریلیا سے واپس بلالیا جس کے بعد وہ ایک روزہ میچز کی سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
دونوں کے متنازع انٹرویو پر سوشل میڈیا اور بھارتی تنظیموں کی جانب سے سخت تنقید کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہوش آیا تو کھلاڑیوں کو معطل کیا گیا۔ پانڈیا اور راہول نے سب سے معافی بھی مانگی لیکن وہ کام نہ آسکی اور ان کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو 2 ون ڈے میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے اور شوکاز جاری کرکے انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔ بھارتی کرکٹرز کے متنازع بیانات پر کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پانڈیا اور راہول نے خواتین سے متعلق نامناسب باتیں کہیں،بھارتی کرکٹ ٹیم اس طرح کی باتوں کی حمایت نہیں کرتی۔ ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو بھی بتادیا کہ ٹیم ایسی بات کوسپورٹ نہیں کرسکتی۔