انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر سٹی کی ساؤتھمپٹن کیخلاف دو _ ایک سے کامیابی , مانچسٹر کی جانب سے فیصلہ کن گول میچ کے اختتامی لمحات میں کیا گیا

لندن ( سپورٹس ورلڈ نیوز ) انگلش پریمیئر فٹبال لیگ کے میچ میں مانچسٹر سٹی نے ساؤتھیمپٹن کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرا دیا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی اورساؤتھیپمٹن کی ٹیموں نے کھیل کے آغاز سے تابڑ توڑ حملے شروع کر دیئے تاہم میچ کے پہلے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہی۔

کھیل کے 47 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے کیون نے شاندار گول کر دیا، حریف ٹیم نے کم بیک کیا اور 75 ویں منٹ میں گول داغ کر مقابلہ برابر کر دیا، مانچسٹر سٹی کے رحیم سٹرلنگ نے کھیل کے اختتام سے چند منٹ قبل بہترین گول کر کے اپنی ٹیم کو دو ایک کی برتری دلوا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔