اولمپکس کی تیاریوں کے لیے 3 قومی جوڈو پلیئرز کو ہنگری بھیجنے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے3 کھلاڑیوں کو یوتھ اولمپکس اور اولمپکس گیم 2020 کی تیاری کیلیے ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان کے مطابق یوتھ اولمپکس گیمز رواں سال اکتوبر میں ارجنٹائن میں منعقد ہوں گے جبکہ اولمپکس گیمز جاپان کے شہر ٹوکیو میں شیڈول ہیں۔ ایونٹس کیلیے پاکستان جوڈو فیڈریشن نے دو ماہ کی ٹریننگ کیلئے کھلاڑیوں کو ہنگری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔مسعود احمد خان نے کہا کہ اولمپکس گیمز سے قبل کھلاڑیوں کو کوالیفکیشن راؤنڈ میں بھجوائیں گے تاکہ وہ اولمپکس گیمز کیلیے کوالیفائی کرسکیں۔ ہنگری بھیجنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ہفتے تک کر دیا جائیگا۔