اولمپیئن منصور احمد ہمارے ملک کا اثاثہ تھے.انکے انتقال سے پوری ہاکی فیملی کو دلی صدمہ پہنچا ہے.شہباز احمد سینئر سیکریٹری پی ایچ ایف

لاہور(اسپورٹس ورلڈ نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ اولمپیئن منصور احمد ہمارے ملک کا اثاثہ تھے.انکے انتقال سے پوری ہاکی فیملی کو دلی صدمہ پہنچا ہے.وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے.انہوں نے اولمپیئن منصور احمد کے انتقال پر اظہار تعزہت کرتے ہوئے مزہد کہا کہ اولمپیئن منصور احمد نہ صرف بہترین گول کیپر تھے بلکہ ایک اچھے انسان بھی تھے.منصور احمد کی وجہ سے 1994 کا ورلڈ کپ پاکستان کے حصے میں آیا.انہوں نے اپنی پوری زندگی قومی کھیل ہاکی کی خدمت میں گزاری .نہ صرف پاکستان ہاکی بلکہ پوری دنیائے ہاکی انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی.انہوں نے مزید کہا کہ انکی بیماری کے دوران انکے شایان شان تو نہیں لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے انکی بیماری کے دوران فیڈریشن مسلسل انکی فیملی سے رابطے میں تھی انکے اسپتال کے اخراجات سے لیکر انکی فیملی کو ہر قسم کا مالی تعاون فراہم کرتے رہیں ہیں. جو کہ انکا ہم پر حق تھا.انشاء اللہ تدفین کے حوالے سے اور اسکے بعد انکی فیملی سے ہم رابطے میں رہیں گے انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے.انکے انتقال پر آج پوری ہاکی فیملی دکھ میں مبتلا ہے.ہم دعا کرتے ہیں اللہ انکے دراجات بلند فرمائے اور انکے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین.